ذوالفقار 1400 کے نام سے منعقد ہونے والی ان فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں بری فوج کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی افسران، خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی چیئرمین جنرل حسین حسنی سعدی نیز اس ہیڈکوارٹر کے دفاعی ماہرین، بری، بحری اور فضائی افواج کے کمانڈروں اور فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ کے سربراہ بھی شریک ہوئے۔
یمن پرسعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف بحرین کے صوبہ الشمالیه میں کل بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے سعودی عرب کی سرکردگی میں جنگ کے خاتمے اور جارحین کے خلاف نعرے لگائے۔ ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لبنان کے وزیر اطلاعات جارج قرداحی سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ پہلی تین دہائیوں میں، امریکی فوجی بغاوتوں اور کٹھ پتلی حکمرانوں کی حمایت سے ایرانی عوام کے اثاثوں کو لوٹنے میں کامیاب ہوئے۔"تاہم، انقلاب کی فتح کے بعد گزشتہ 43 سالوں میں، اس (جنگ) میں امریکیوں کی نہ ختم ہونے والی دشمنیوں کی فاتح ایرانی قوم رہی ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے) پرقبضہ کیا تھا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت کے عوام نے بے سر و سامانی کے عالم میں آزادی کی جنگ لڑی اور دس ماہ تک جاری رہنے والی اس جنگ کے مجاہدین اگرچہ ہاتھوں میں تھامنے والا اسلحہ سے خالی تھے، مگر ایمانی طاقت اور قومی یکجہتی کا حوصلہ تھا۔
گزشتہ بدھ کو یمنی فوج نے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے کے جبل المراد علاقے پر پر امن طریقے سے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کیونکہ سعودی حامی باغی جنگجو بغیر کسی لڑائی کے علاقے سے فرار ہوگئے تھے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضے اور اس اقدام کے پس پردہ عوامل میں اعلان بالفور جو برطانیہ کی طرف سے صادر ہوا اور در حقیقت فلسطین کے عوام کے خلاف بہت بڑا دھوکہ اور سازش تھا۔ برطانیہ اور یہودیوں کے گٹھ جوڑکی وجہ سے یہ اعلامیہ سرزمین فلسطین پر یہودیوں کے آباد ہونے کا موجب بنا اور اس وقت سے لیکر آج تک اس منحوس معاہدے کے نتائج فلسطین کی ملت بھگت رہی ...
صنعا میں منعقدہ کانفرنس سے عراق کی جماعت علماء اہلسنت کے سربراہ شیخ خالد الملاء نے بھی خطاب کیا- انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمنان اسلام، مسلمانوں کے درمیان فتنہ و فساد کا بیج بونا چاہتے ہیں اور موجودہ جنگیں اسی کا نتیجہ ہیں اور ہمیں اس سازش کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے صحن پر دھاوا بول دیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے. مسجدالاقصی پر انتہاپسند صیہونیوں کے حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
شام کے ایک سینئر عہدیدار نے اردن کے خصوصی نمائندے کے دمشق دورے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک سے شام کے تعلقات کی شروعات اس بات کی وجہ نہیں بنے گی کہ شام صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے موقف کو تبدیل کر دے۔
العہد ویب سائٹ کے مطابق دلال الخلیل امداد پہنچانے اور سماجی امور میں سرگرم تھیں اور سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے ستمبر 2017 کو القصیم میں ان کے گھر پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔
آوا نیوز ایجنسی کے مطابق مہاجر نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ فوجی محاذ پر جنگ کے لئے اپنی بحریہ ،فضائیہ اور بری فوج کو افغانستان کے خلاف استعمال کیا تو سافٹ وار کے لئے اس نے چار سو ادارے بھی بنا رکھے تھے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ الجرح سے صرف 2 کلو میٹر کی دوری پر موجود سلوان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان محمد ابو ناب پرشدید تشدد کے بعد چاقوؤں سے حملہ کرکے لہولہان کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہوئی اس ملاقات اور گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر سید رسول موسوی، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شریک ہوئے۔
جابر الزبیدی نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی حمایت کرنے والے عناصر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمارے اور ہمارے ہمسایہ ممالک کے قدرتی ذخائر پر نظریں لگائے بیٹھا ہے اور عراق کے صوبہ نینوا کے شمالی حصے اور شام کے شمال میں خام تیل چوری کرنے میں مصروف ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر کہتے ہیں کہ دنیابھرمیں رائج جمہوریت کیپٹل ازم پرمبنی ہے۔اس میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں اورایسے نکات موجود ہیں جنہیں اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھال کراستفادہ کیاجا سکتا ہے ۔
ایوان صدارت کے مطابق ، روسی صدر نے کورونا کے سد باب اور اسی طرح اسپوتنک ویکسین کی مشترکہ پیداوار میں دونوں ملکوں کے تعاون کا ذکر کیا اور اس قسم کے تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ البیضاء اور صوبہ صعدہ پر چار مرتبہ اور تعز و الجوف صوبوں نیز نجران کے سرحدی علاقوں کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی قیدیوں اور رہا ہونے والوں کا خیال رکھنے والی تنظیم نے دوشنبہ کی شام ایک بیان مین کہا ہے کہ قیدیوں کی یہ تحریک ، اسرائيلی جیلوں میں قیدیوں کو ٹارچر کئے جانے اور انہیں قید تنہائي میں رکھے جانے کے خلاف ہے ۔